اسلام آباد(سب نیوز)سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ مجھے استعفیٰ دینے پر کوئی ملال نہیں ،میں نے نیب کی قدرو منزلت میں کمی نہیں ہونے دی ۔انہوںنے بتایا کہ وقت کم تھا نہیں تو تمام صوبائی دفاتر جاتا، مجھے کہا گیا کیاستعفیٰ نہ دیں۔ آفتاب سلطان نے کہا کہ میں نے کہا کہ نیب کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس میں نیب کو شرمندگی ہو۔آفتاب سلطان نے کہا کہ جو آئین میں لکھا گیا اس کو فالو کریں گے ،دو الیکشن ہو گئے تیسرا الیکشن ہوگا تو حالات ٹھیک ہو جائیں گے ، کوئی یہ نا سمجھے کہ ہم سے بڑھ کر کوئی محبت وطن ہے ، آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنا کام قانون قاعدے کے مطابق کر کے چلا جائے تو سسٹم ٹھیک ہو جائے گا ، کسی کو فیور کرنا اور کسی کو فیور نا کرنا ہمارے قانون میں نہیں آتا ، کوئی بیگناہ ہے تو اس پر کیس بنانا درست نہیں ، لوگ بڑ ے بڑے غلط کام کرے اور اسکو ہاتھ بھی نا لگائیں ایسا نہیں ہوسکتا ۔
<iframe src="https://www.facebook.com/plugins/video.php?href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2FDailySubNews%2Fvideos%2F862501628186277&width=500&show_text=false&height=377&appId" width="800" height="600" style="border:none;overflow:hidden" scrolling="no" frameborder="0" allowfullscreen="true" allow="autoplay; clipboard-write; encrypted-media; picture-in-picture; web-share" allowFullScreen="true"></iframe>
