جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے سعودی عرب کے سینئرصحافیوں کے اعزاز ایک مقامی ھوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کمیونٹی و دیگر افراد بھی شامل ہوئے ۔ ملک منظور نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان جرنلسٹ فورم ایک ایسا گل دستہ ہے جو اپنے اصولوں پر قائم رہ کر مثبت صحافت کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی صدرملک منظور حسین اعوان نے جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں دیے جانے والے ایک عشائیہ میں موجودہ حکومت کی ناکامیوں کا ذکر کیا ۔ ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ صحافت ایک معزز شعبہ ہے اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے اراکین ایک طویل عرصے سے پاک سعودی تعلقات کے فروغ اور پاکستان کمیونٹی کی خدمت نہایت ذمہ داری سے ادا کررہے ہیں۔ ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر کرونا کی بہتری کے پاکستان کے قومی پروگرامز منعقد کرے گی۔ تقریب میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین خالد رشید،مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری عرفان الحسن سدرہ،مسلم لیگی راہنما ملک آفتاب ،ملک اشفاق اعوان،بزنس مین قاسم شہزاد چشتی،مسلم لیگی رہنما معروف علی ،یوتھ ونگ دمام کے راہنما شاکر رفیق نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے چئیرمین امیر محمد خان اور صدر خالد نواز چیمہ نے ملک منظور حسین اعوان اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی جے ایف کی جانب کمیونٹی کے ہر مثبت پروگرام میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ پی جے ایف کے چیئرمین امیر محمد خان ،صدر خالدنواز چیمہ ، جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور ،شاہد نعیم ، سینئر صحافیوں محمد عدیل ، ذکیر بھٹی، ملک عاصم اعوان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری عرفان سدرہ و دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔
صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کی جانب سے سینئرصحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔