Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمصر کے سابق وزیر خارجہ عرب لیگ کے نئے سیکریٹری جنرل مقرر

مصر کے سابق وزیر خارجہ عرب لیگ کے نئے سیکریٹری جنرل مقرر

مصر کے سابق وزیر خارجہ نبیل فہمی عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل مقرر ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تقرری اُردن کے دارالحکومت اومان میں منعقدہ عرب لیگ کے 165ویں عام اجلاس کے دوران عمل میں آئی۔75 سالہ نبیل فہمی یکم جولائی کو پانچ سالہ مدت کے لیے لیگ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے اور سبکدوش ہونے والے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط کی جگہ لیں گے جنہوں نے مسلسل دو مرتبہ سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
جون 2013 سے جولائی 2014 تک مصر کی وزارت خارجہ کی قیادت کرنے والے تجربہ کار سفارت کار کو مارچ میں متفقہ طور پر 22 رکنی عرب ممالک کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔
اس تقرری پر صری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتخاب جناب نبیل فہمی کے پاس موجود سفارتی تجربے اور ان کے طویل پیشہ ورانہ کیرئیر کی تعریف کی عکاسی کرتا ہے، جس کے ذریعے انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں عرب کارروائیوں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔