لاہور(سب نیوز)پنجاب میں انتخابات کے معاملے الیکشن کمیشن کا اعلی سطحی اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں آئی جی، چیف سیکرٹری پنجاب شریک ہوں گے، الیکشن کمیشن کا لا ونگ انتخابات سے متعلق قانونی نکات پر شرکا کو بریفنگ دے گا جبکہ آئی جی پنجاب سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کریں گے، چیف سیکرٹری پنجاب انتظامی معاملات کا بتائیں گے۔
واضح رہے 14 جنوری 2023 کو اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد تاحال گورنر پنجاب کی جانب سے انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی، الیکشن کمیشن کو خط کے جواب میں گورنر بلیغ الرحمان نے امن و امان کی صورتحال دیکھ کر اداروں کو مشاورت سے انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی۔
پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
