Saturday, July 20, 2024
ہومتازہ ترینکورونا وائرس: دنیا بھر میں27 لاکھ 35 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس: دنیا بھر میں27 لاکھ 35 ہزار سے زائد اموات

نیویارک،عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 42 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 27 لاکھ 35 ہزار 320 ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 945 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 5 لاکھ 76 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 51 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 95 ہزار 684 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 60 ہزار 200 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 44 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 95 ہزار 391 ہے۔برطانیہ میں 43 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 172 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 42 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 92 ہزار 621 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اٹلی میں بھی 34 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار 328 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 28 ہزار 803 افراد متاثر اور 73 ہزار 543 اموات ہوئی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔