اسلام آباد،ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے،وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی پیش کی گئی، نمازفجرکے بعد ملکی سلامتی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پرملک بھر میں 81 واں یوم پاکستان بھر پور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، 23 مارچ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی، نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔وفاقی دارالحکومت میں 31اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں21،21توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں 21توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا جبکہ پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں بھی 21توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔ایئروائس مارشل ندیم اخترخان نے مزاراقبال پرپھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی،پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔یوم پاکستان کی مناسبت سے ہر سال شکر پڑیاں گرانڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے،اس سال بھی مسلح افواج نے پریڈ کیلئے بھرپور تیاریاں کیں، پاک فضائیہ کے طیاروں نے وفاقی دارالحکومت کی فضاں میں ریہرسل بھی کی۔پریڈ میں تینوں مسلح افواج سمیت مختلف اداروں کے دستے حصہ لیں گے،25 مارچ کی پریڈ کا وقت اور مقام وہی ہو گا جو پہلے سے طے شدہ ہے۔واضح رہے کہ 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک)میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔صدر مملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پرملک کومعاشی طورپرمضبوط اورخوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتیہوئے کہا ہے کہ آج قائد کے اتحاد ،ایمان اور تنظیم کے اصولوں کی ضرورت ہے،آج کے دن برصغیرکے مسلمانوں نیالگ وطن کا عزم کیا تھا۔یوم پاکستان کے موقع پرصدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے اپنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کے اتحاد،ایمان اورتنظیم کیاصولوں کی آج اشد ضرورت ہے،آج کے دن برصغیرکے مسلمانوں نیالگ وطن کا عزم کیا تھا،یوم پاکستان کوملی جذبے سے منایاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دن کے مقبوضہ کشمیرمیں عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنی چاہیئیاورہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کویاد رکھنا چاہیئے ،کشمیریوں کوبھارتی فورسزنے7دہائیوں سیکشمریوں کومحکوم بنا رکھا ہے،اقوام عالم کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے ،حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبانے پوری دنیاکو اپنی لیپٹ میں لے لیا،کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کیلئیہمیں مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔
ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔