Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانمحکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

اسلام آباد،محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہو گا اوراتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے زیر اثر کوئٹہ،ژوب، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر ،لاڑکانہ،کشمیر ،گلگت بلتستان ، چترال، ایبٹ آباد، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، راولپنڈی ، جہلم، ڈی جی خان ،ملتان، ساہیوال، بھکر ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ اورجھنگ میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ 23 مارچ کی صبح بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔