Sunday, October 13, 2024
ہومپاکستانوزیر اعظم کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں، گورنر پنجاب

وزیر اعظم کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں، گورنر پنجاب

لاہور،گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ حکومت کمزور طبقے کو اوپر لانے کی پالیسی پر گامزن ہے،حکومت متوسط طبقے کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی، پہلی بارکوئی حکومت غر یبوں کی ترقی کے لیے عملی کام کر رہی ہے۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں، نیا پاکستان ہاوسنگ متوسط اور غر یب طبقے کیلئے حکومت کا تحفہ ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیرا عظم غر یب طبقے کا اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا کررہے ہیں، کسی بھی فرد کیلئے اپنا گھر ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔