Saturday, October 5, 2024
ہومشوبزعامر خان نے سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بتادی

عامر خان نے سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بتادی

ممبئی،بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سوشل میڈیا کو اچانک خیرباد کہنے کی وجہ بتادی۔چند روز قبل عامر خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اچانک سوشل میڈیا پلیٹ فارمزفیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹرکو خیر باد کہہ کر اپنے پرستاروں اور میڈیا نمائندوں کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی سوشل میڈیا کو خیرباد کہتے ہوئے کہا تھا یہ میری آخری پوسٹ ہے۔عامر خان کی جانب سے اچانک سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی اس لئے ان کے مداح ان کے اس فیصلے سے کافی حیران تھے۔ تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔گزشتہ روز فلم کوئی جانے نا کی اسکریننگ کے دوران میڈیا سے اس فیصلے کے متعلق پوچھا تو عامر خان نے کہا آپ لوگ اپنی تھیوریز نہ لگائیں، میں اپنی دھن میں رہتا ہوں میں سوشل میڈیا پر ہوں کہاں؟ میں ویسے بھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہیں کرتا۔عامر خان نے کہا جب سوشل میڈیا نہیں تھا اس وقت بھی تو ہم آپ سے اور دیگر لوگوں سے رابطے میں رہتے تھے لہذا میں اب بھی میڈیا کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں رہوں گا۔عامر خان نے مزید کہا اب اس صورتحال میں جب میں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا ہے تو میڈیا نمائندگان کا کردار بہت بڑھ گیا ہے کیونکہ میں میڈیا کے ذریعے ہی لوگوں سے رابطے میں رہوں گا اس لئے آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہئے اور مجھے میڈیا نمائندوں پر پورا بھروسہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔