Friday, September 20, 2024
ہومپاکستاننوازشریف واپس آنا چاہیں تو24گھنٹوں میں اجازت دے سکتے ہیں،شیخ رشید

نوازشریف واپس آنا چاہیں تو24گھنٹوں میں اجازت دے سکتے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مارچ ملتوی کر کے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے،نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں اجازت دے سکتے ہیں، فضل الرحمان سے کہا تھا کہ ان کیساتھ ہاتھ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی،پی ڈی ایم سے کہوں گا کہ اسمبلی میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدیدنہیں ہوئی،نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو24گھنٹوں میں اجازت دے سکتے ہیں،فضل الرحمان سے کہا تھا کہ آپ سے ہاتھ ہوگا،مسلم لیگ ن میںدوسیاسی سوچ کے گروپ موجود ہیں،۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میںدونئے ڈیم بننے جارہے ہیں،وزارت داخلہ میں 18،18سالوں سے بیٹھے افسروں کو تبدیل کرینگے،قطر کے ساتھ ایل این جی کی ڈیل ہوئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ کویت نے2011 سے پاکستانیوں کیلئے ویزے بند کیے ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔