Thursday, April 16, 2026
ہومپاکستانصدر مملکت آصف زرداری کا بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر اظہار تشویش

صدر مملکت آصف زرداری کا بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر اظہار تشویش

اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش سنگین نتائج کی حامل ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت آبی وسائل کے متعلق اجلاس میں پانی کی دستیابی اور آبی سلامتی پر اثرانداز ہونے والی علاقائی پیشرفت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ صدر مملکت نے پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی آبی تحفظ کیلئے تمام ضروری سفارتی اور قانونی اقدامات کئے جائیں، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کوکم سے کم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے، کسی بھی قسم کالوڈ منیجمنٹ مکمل طور پر شفاف اوراعلانیہ اندازمیں کیا جائے۔
صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ملک بھر میں پانی کے تحفظ کی کوششوں کے سلسلے میں چھوٹے ڈیمز، ریچارج کنوں اورپانی ذخیرہ کے ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔