متعصب بھارتی میڈیا نے اپنے سیلکٹرز کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد خان آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے عہدیداروں کو پاکستان کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس سے سوالات کے جوابات دینے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ بابراعظم کو بطور کپتان بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی بورڈ کے کرتا دھرتاوں کو شاہد آفریدی سے میڈیا کے سخت سوالوں کا جواب دینا، عزم اور لگی لپٹی رکھے بغیر کرکٹ کے امور اور کپتان سے متعلق صاف بات کرنا سیکھنا چاہیے۔
متعصب بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
