ملک میں مہنگائی کا طوفان، ا یک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد کا بڑا اضافہ،ملک میں مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے بھی عبور کر گئی، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 30.60 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں، برائلر چکن کی قیمت میں 53 روپے 16 پیسے اضافہ، باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 2 پیسے اضافہ، 20 کلو آٹے کے ٹھیلے کی قیمت 78 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوا، پیاز کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا، مٹن 9 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا، کیلے فی درجن 3 روپے 45 پیسے مہنگے ہوئے، آلو فی کلو 2 روپے 3 پیسے سستے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 21 روپے 78 پیسے سستا ہوا، انڈے فی درجن 3 روپے 67 پیسے سستے ہوئے۔
ملک میں مہنگائی کا طوفان،ایک ہفتے میں 1.09 فیصد کا بڑا اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
