ہومپاکستانحافظ نعیم کے الزامات پر ترجمان گورنر ہاؤس کا ردعمل

حافظ نعیم کے الزامات پر ترجمان گورنر ہاؤس کا ردعمل

ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہےکہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،گورنرکی تعیناتی آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ گورنرکے عہدے پر تعیناتی آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ حافظ نعیم الرحمان کو اچھا دوست سمجھتے ہیں اور رات میں گورنرسندھ سے حافظ نعیم کی گرم جوشی سے ملاقات بھی ہوئی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہےکہ حافظ نعیم کو اگر شکایت تھی تو بطور دوست گورنرسندھ کو بتانا چاہیے تھا،گورنرسندھ کامران ٹیسوری شہر قائد کی روشنیوں کی بحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر رہے ہیں اور اسی مقصد سے وہ جماعت اسلامی کے دفتر بھی گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔