پشاور-اسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا پولیس (آئی جی کے پی) معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کو روکنے کیلئے صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے بتایا کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے سافٹ اور ہارڈ ٹارگٹ رکھے گئے ہیں. انہوں نے واضح کیا کہ ادہشت گردوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
