اسلام آباد (سب نیوز)لوکل باڈی ایکٹ صدر کا انکار حکومت پھر تیار ،حکومت نے لوکل باڈی ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بل منظور کرانے کے بعد صدر کو بھیجا جائے گا ۔
صدر کی جانب سے دس دن میں بل پر دستخط نہ کرنے کی صورت میں بل منظور تصور ہوگا ۔
آئین کے آرٹیکل پچھتر کی شق دو اور تین کے تحت تمام عمل مکمل ہوگا ۔
صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں بل پارلیمنٹ ایکٹ کہلائے گا۔

