Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانبلدیاتی انتخابات کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت شروع

بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت شروع

اسلام آباد ہائی کورٹ میںاسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے عدالتی حکم کے خلاف اپیلیں،
وفاق اور الیکشن کمیشن کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت شروع ہوگئی۔الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی تھیں ۔انٹراکورٹ اپیلوں پر ہفتے کے روز ہی سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔انٹراکورٹ اپیلوں کو تاحال سماعت کے لیے مقرر یا بینچ کی تشکیل نہیں ہو سکی۔الیکشن کمیشن کے سیکرٹری، ڈی جی لا و دیگر قانونی ٹیم ہائیکورٹ میں موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔