Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم نے مرزامحمدآفریدی کوڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاامیدوارنامزدکردیا

وزیراعظم نے مرزامحمدآفریدی کوڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاامیدوارنامزدکردیا

اسلام آباد،حکومت نے سینٹ الیکشن سے قبل اپنے پتے شو کردئیے۔وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کے لئے مرزا محمد آفریدی کو نامزد کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم نے سینٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے لیے نامزد کردیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی چئیرمین کے لیے فاٹا کے ممبران میں سے نامزدگی کی گئی ہے ۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی فاٹا سے آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے پر حکمران جماعت کے امیدوار کیلئے 4 نام شارٹ لسٹ کئے تھے جن میں سیف اللہ نیازی، اعجاز چودھری ، مرزا آفریدی اور عون عباس شامل تھے۔تاہم تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں حتمی مشاورت کے بعد ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے قرعہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی کے نام نکلا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔