کراچی ،صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اعادہ کیاہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن کا خواہا ںہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی میں ایئروار کالج کو انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے ، جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جنگی ماحول کو ہوا دی ہے لیکن پاکستان نے ان کا پائلٹ واپس کرتے ہوئے اعلی معیار کی اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کیا۔صدر نے کہا کہ بھارت اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بے انتہا ظلم ڈھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ترقی سے غربت کم کی جا سکتی ہے۔
پاکستان امن کا داعی ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے ،صدرمملکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔