Friday, November 8, 2024
ہومشوبزادکارہ شگفتہ اعجازکی والدہ انتقال کرگئیں

ادکارہ شگفتہ اعجازکی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی ،سینئرڈرامہ آرٹسٹ شگفتہ اعجاز کی والدہ انتقال کرگئیں۔شگفتہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی یادگارتصویر شیئرکی۔اداکارہ نے فالوورز کے ساتھ اپنا دکھ بانٹتے ہوئے کیپشن میں لکھا مشکل حالات کا مقابلہ کرنے والی میری ماں ، میری روح بھی آپ کے ساتھ ہی پرواز کرگئی۔شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا پراکثروبیشتروالدہ سے اپنی جذباتی وابستگی کا اظہارکرتی رہتی تھیں، ان کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں ۔دوہفتے قبل شگفتہ اعجازنے والدہ کے ساتھ تصویرشیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا ماں راضی تو رب راضی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔