Sunday, April 28, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پرعمران خان کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پرعمران خان کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عوام سے خوفزدہ ہے اور ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کےحوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے پھرسےثابت کیاہےکہ یہ امپورٹڈحکومت اور اسکے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔

عمران نے کہا کہ عوام سےخوفزدہ پی ڈی ایم ہر انتخابی میدان سےبھاگ رہی ہے،ووٹ کاحق بنیادی جمہوری اصول ہےاور تحریک انصاف پوری دلجمعی سےاس پر قائم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔