Tuesday, May 14, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کی کاربن کریڈٹس کی مد میں ملنے والی رقم پر 30فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز، علی امین گنڈا پور کی مخالفت

وزیراعظم کی کاربن کریڈٹس کی مد میں ملنے والی رقم پر 30فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز، علی امین گنڈا پور کی مخالفت

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی موسمیاتی تبدیلی کونسل کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے کاربن کریڈٹس پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی۔وزیراعظم نے کاربن کریڈٹس کی مد میں ملنے والی رقم پر 30 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے تجویز کی مخالفت کی گئی

انہوں نے کہا کہ کاربن کریڈٹس کی مد سے ملنے والی رقم پر صوبے کے لوگوں کا حق ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب سے زیادہ اقدامات کئے ہیں، اگر وفاق نے یہی رویہ رکھا تو تعاون جاری نہیں رکھ سکیں گے۔وزیراعظم نے معاملہ پر صوبوں کے ساتھ پالیسی بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی، وزیر قانون کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں کامرس، اکنامک ڈویژن، موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری شامل ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔