Monday, May 13, 2024
ہومتازہ ترینوزیراعظم کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

وزیراعظم کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

ریاض (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ریاض میں موجود ہیں جہاں ان سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم نے گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ حاصل کرنے میں پاکستان کی حمایت پر کرسٹالینا کا شکریہ ادا کیا جو کہ اب تکمیل کے قریب ہے۔ملاقات کے بعد جاری پیغام میں کرسٹالینا جارجیوا نے لکھا کہ سپیشل میٹنگ 24 کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم شہباز اور ان کی ٹیم کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ہم نے چیلنجوں سے نمٹنے اور تمام پاکستانیوں کے فائدے کے لیے مضبوط،م پائیدار اور زیادہ جامع ترقی کے لیے پالیسی اصلاحات اور مضبوط فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔