Monday, May 13, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف چار مئی کو اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف چار مئی کو اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا جائیں گے

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف چار مئی کو گیمبیا میں او آئی سی کے زیر اہتمام ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا جائیں گے۔او آئی سی سمٹ چار اور پانچ مئی کو شیڈول ہے، جس میں غزہ کی صورتِ حال سمیت اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف 3 مئی کو افریقی ملک گیمبیا روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی گیمبیا جائیں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس میں وزیراعظم غزہ میں نسل کشی، مسئلہ کشمیر، اسلاموفوبیا، دہشت گردی اور دیگر عالمی چلینجز پر بات کریں گے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دو اور تین مئی کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔