بیجنگ : چوتھی “بیلٹ اینڈ روڈ” انرجی منسٹرز کانفرنس چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں شروع ہوئی۔چین کی قومی توانائی انتظامیہ کے سربراہ وانگ ہونگ ژی نے کہا کہ گزشتہ دس سے زائد برسوں میں بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں شریک ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ وسط ایشیائی گیس پائپ لائن کے ذریعے اب تک تقریباً 5 کھرب مکعب میٹر قدرتی گیس منتقل کی جا چکی ہے۔ لان چھانگ- میکانگ خطے میں 110 کلو وولٹ سے سرحد پار بجلی کی ترسیل کے 16 رابطے قائم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے اب تک 80 ارب کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ بجلی کا باہمی تبادلہ ہو چکا ہے۔گزشتہ دہائی کے دوران “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں شریک ممالک میں نئی توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت بڑھ کر 600 گیگا واٹ سے تجاوز کر گئی، یعنی دس سال میں چار گنا ہو گئی۔ چین نے 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ سبز توانائی کے منصوبوں میں تعاون کیا ہے۔ اینڈ روڈ” انرجی پارٹنرشپ کے رکن ممالک کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے، جبکہ اس تعاون کے نیٹ ورک میں تقریباً 300 چینی اور غیر ملکی ادارے شامل ہیں۔متعلقہ تحقیقی اداروں کے مطابق، 2025 کے اختتام تک اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کے تحت توانائی کے شعبے میں مجموعی سرمایہ کاری اور انجینئرنگ تعاون کی مالیت 3.33 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر چکی تھی۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کے تحت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور انجینئرنگ تعاون کی مجموعی مالیت 3.33 ٹریلین یوآن سے متجاوز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
