ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکییکے عسکری سربراہان، وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس چیفس شریک ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹیجیک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی میں تینوں ممالک کے دو، دو نمائندے شامل ہیں۔ اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلیسکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود بھی شریک ہیں جو اجلاس کے انتظامی و ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے 2 اجلاس سعودی عرب اور ترکیے میں ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی امور، خطیبالخصوص مشرق وسطی کی صورتحال اور یمن سعودی عرب جنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شام کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا معاملہ بھی زیر غورآنے کا امکان ہے جبکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حتمی نام کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔