ہومپاکستانپرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اعجاز چوہدری

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اعجاز چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اس کا فائدہ پی ڈی ایم کو تو ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو نہیں۔

اپنے بیان میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ چوہدری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی رہینِ منت ہے، وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیر واد دیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی باتیں پی ٹی آئی کے ورکرز اور ووٹرز کو بھلی نہیں لگ رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔