ہومتعلیمجامعہ بلتستان، ایم فل کے چار طلبہ کے ریسرچ کا دفاع

جامعہ بلتستان، ایم فل کے چار طلبہ کے ریسرچ کا دفاع

سکردو(آئی پی ایس) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ کیمسٹری کے تین اور بایولوجیکل سائنس کے ایک طالب علم نے ایم ایس ایم فل ریسرچ کا کامیاب دفاع کیا۔

شعبہ کیمسٹری کے طلباء و طالبات میں ساجد علی ، عارف حسین اور بشریٰ سلمیٰ شامل تھے، جنہوں نے گلگت بلتستان کے مختلف پودوں کو نینو ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کرکے ان کی بائیولوجیکل خصوصیات پر ریسرچ کیا۔ ان طلبہ کے ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر نصرت حسین تھے۔بایولوجیکل سائنس کے طالب علم نذیر احمد نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین خان کی زیر سرپرستی اپنے ریسرچ کا کامیاب دفاع کیا۔

ریسرچ دفاع کے سیشن میں رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک ، ڈاکٹر علمدار حسین، ڈاکٹر غلام رضا چیرمین بایولوجیکل سائنس، ڈاکٹر مہدی حسن ، ڈاکٹر شفقت حسین، ڈاکٹر زہین اللہ، ڈاکٹر عطارد علی، ڈاکٹر وجاہت علی اور ڈاکٹر فواد علی نے شرکت کی۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے کامیاب دفاع پر طلبہ کو مبارکباد پیش کیا اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رجسٹرار نے کہا کہ ان طلبہ کی ریسرچ پاکستان کے کسی بھی یونیورسٹی کے ایم ایس /ایم فِل ریسرچ سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے جس کو طلبہ نے محدود وسائل میں پائیہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔