اسلام آباد-پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات منگل کو دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانے میں ہوئی اور یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ خیال رہے کہ امریکی سفیر سے فواد چوہدری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصریسے گریز کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماں سے ملتے رہتے ہیں اور ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔
فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات،سفارتخانے کا تبصرے سے گریز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
