ہومپاکستانجنرل عاصم منیر کی اولین ترجیح قوم اور فوجی قیادت کے درمیان احترام و محبت کا رشتہ بحال کرنا ہے،اسد عمر

جنرل عاصم منیر کی اولین ترجیح قوم اور فوجی قیادت کے درمیان احترام و محبت کا رشتہ بحال کرنا ہے،اسد عمر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی اولین ترجیح قوم اور فوجی قیادت کے درمیان احترام و محبت کا رشتہ بحال کرنا ہے،نا یہ رشتہ یک طرفہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی طاقت اور جبر سے حاصل ہو سکتا ہے۔

 

 

اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 8 ماہ کے فیصلوں نے اس رشتے کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع کرنے والے فوجی پر قوم آج بھی ناز کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔