Wednesday, May 13, 2026
ہومصحتوفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدام

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدام

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر کی ہدایت پر وزارت صحت کا انقلابی اقدام ،پاکستان میں پبلک سیکٹر میں پہلی بار بچوں کیلئے قومی آٹیزم اور مینٹل ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام ،جمعرات کے روز وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اس قومی سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ اٹیزم سنٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں قائم کیا جارہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اٹیزم سنٹر ہوگا،ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ساڑھے چار لاکھ افراد اٹیزم کا شکار ہیں ، سب سے بڑا مسئلہ یہ ھے پاکستان میں اس بیماری کی تشخیص نہیں ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر تشخیص ہو پاتی ھے تو اسکے علاج کی مینجمنٹ اور سہولیات موجود نہیں ہیں ،کئی بار اس بیماری کی غلط تشخیص بھی ہو جاتی ہے ، اٹیزم اور مینٹل ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کے اندر مریضوں کی تشخیص مشورے مینجمنٹ اور علاج کی سہولیات موجود ہوں گی،پہلے مرحلے میں یہ سنٹر (بیرونی ) یعنی اوٹ پیشنٹ مریضوں کے علاج کی تشخیص اور علاج کرے گا،وفاقی حکومت کا صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے یہ ایک انقلابی اقدام ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے ،صحت کے شعبے میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اور عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،حکومت سماجی شعبے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔