اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر بشری انجم بٹ نے پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہو ئے کرغزستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )ویمن فورم کے اجلاس میں شرکت کی ،ایس سی او وویمن فورم کے اجلاس میں دیگر ممبرز ممالک کے وفود بھی شرکت ایس سی او وویمن فورم اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان سماجی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر گفتگو رکن ممالک اشتراک کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنانے بین الاقوامی تنظیموں میں خواتین کی شرکت اور عالمی سطح پر فیصلہ سازی میں خواتین کی شراکت کو یقینی بنانے پر بھی تفصیلی گفتگو۔
سینیٹر بشری انجم بٹ نے ایس سی او وویمن فورم اجلاس کے موقع پر ڈپٹی پریذیڈنٹ اسلامک ریپبلک ایران برائے وویمن و فیملی افیئرز و ایرانی وفد سے ملاقات کی ایرانی وفد نے ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کا بطور ثالث اور خطے میں پائیدار امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیاسینیٹر بشری انجم بٹ نے پاکستان پر بھرپور اعتماد پر بھی ایرانی وفد کا شکریہ ادا کیاسینیٹر بشری انجم بٹ نے آئندہ ایس سی او وویمن فورم اجلاس پاکستان میں منعقد کرنے کیلئے ممبرز ممالک کواعتماد میں لیاسینیٹر بشری انجم بٹ نے ایس سی او وویمن فورم اجلاس کے موقع پ کرغز جمہوریہ کی سابق صدر روزا اوتن بائیفاسے بھی ملاقات کیایس سی او وویمن فورم کا آئندہ اجلاس ستمبر میں پاکستان میں ہوگاسینیٹر بشری انجم بٹ نے کرغزستان حکومت کی جانب سے ایس سی او وویمن فورم کے ممبران کیلئے منعقد کلچرل شو میں شرکت کی ،سینیٹر بشری انجم بٹ نے کرغزستان ملبوسات و ثقافتی اشیا کا معائنہ کیا اور بھرپور دلچسپی کا اظہار کیاسینیٹر بشری انجم بٹ منتظمین کی محنت کو سراہا۔
