بابا گرونانک کے جنم دے کی مناسبت سے سکھوں کے لئے چلائی گئی سپیشل ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کے نتیجے میں کچھ یاتری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کراچی سے ننکانہ صاحب آنے والی سکھ اسپیشل ٹرین کی 9 بوگیاں شورکوٹ اور پیر محل اسٹیشن کے درمیان 7 بج کر 55 منٹ پر پٹری سے اتر گئیں جس پر فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی
بیشتر مسافروں کو ٹرین کے پہلے حصے میں ایڈجسٹ کر کے 09:55 پر ننکانہ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے
بقیہ مسافروں کی روانگی کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے
اس حوالے سے ابھی تک کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں۔
افسوسناک خبر؛ سکھ یاتریوں کی سپیشل ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
