پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسدعمر نے کنٹینرفائرنگ سے متعلق پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے الزامات کے ردعمل میں آئی ایس پی آرکے بیان پراپنا موقف دیا ہے۔
گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ادارے کے خلاف عمران خان کے بے بنیاد اورغیر ذمہ دارانہ الزامات ناقابل قبول ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے بالخصوص ایک اعلی فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں۔
آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ مطابق الزامات سے فوجیوں کی عزت کو داغ دار کیا جا رہا ہے، کسی کو ادارے، افسران کی بے عزتی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ادارہ پورے شدومد سے اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔
If ISPR wants to hear what disrespect for martyrs and the institution sound like, all they have to do is listen to the famous NA speech of the current defense minister where he claims the institution has ripped off the flesh of the nation from its bones!!!
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 5, 2022
اپنے ٹویٹ میں اسدعمر نے وزیردفاع خواجہ آصف کی ماضی میں قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریرکا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، اگرآئی ایس پی آرجانناچاہتا ہے کہ شہدا اور ادارے کی بے عزتی کیسی ہوتی ہے تو انہیں صرف موجودہ وزیردفاع کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی وہ مشہور تقریرسننی ہے جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ ادارے نے قوم کا گوشت ہڈیوں سے اکھاڑ پھینکا ہے۔
Any attempt to equate criticism of individuals with criticism of the institution is rejected. The institution deserves love and respect based on the sacrifices made by its members to protect the nation. Each and every individual is not necessarily worthy of that love & respect
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 5, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے لکھا، آئی ایس پی آرسے سوال: اگر ادارے کا کوئی رکن غلط کام نہیں کرتا تو کورٹ مارشل کیوں کیا جاتا ہے؟ ماضی میں جنرل افسران کا بھی کورٹ مارشل ہو چکا ہے۔ اگر وہ ایسی کارروائیاں کرتے ہیں جن پرکورٹ مارشل ہو سکتا ہے تو ان پر انفرادی طور پرتنقید کیوں نہیں کی جا سکتی؟۔
انہوں نے لکھا کہ ، انفرادی تنقید کو ادارے پرتنقید کے برابر لانے کی کوشش کو مسترد کیا جاتا ہے۔ ادارہ قوم کی حفاظت کے لیے اپنے ارکان کی قربانیوں کی بنیاد پر محبت اور احترام کا مستحق ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر فرد اس محبت اور احترام کا مستحق ہو۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں حکومت سے درخواست بھی کی تھی کہ ادارے کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
