ابوظبی(رمان یوسف )نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور ناردرن وارئیرز کے معاون کوچ جیکب اورم پرامید ہیں کہ ناردرن واریئرز تیسری بار بھی ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ایک ورچوئل بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر کے شروع میں پاور ہٹر کی وجہ سے ناردرن وارئیرز نے دو مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے اور اب تیسری بار بھی کچھ ایسا کرنے کی جستجو میں ہیں۔ انہوں نے ہم جیتنے کے مقصد سے میدان میں اتریں گے اور آپ ہمارے اسکواڈ کو دیکھیں تو ابتدائی آرڈر بہت مضبوط ہے کیونکہ ہم نے بہت سے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ رواں سیزن میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اس بارے اورم کا کہنا تھا کہ ابوظبی ٹی 10 سیزن 6 کے شیڈول کا پر گہری نگاہ ڈالنا ہوگی کیونکہ میچوں اور آرام کے درمیان توازن بہت اہمیت رکھتا ہے۔
ناردرن واریئرز تیسری بار ابوظبی ٹی 10 جیتنے کے لئے پرامید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
