Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

لاہور(نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حاضری معافی کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور انہیں عدالت میں پیشی کیلیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی جبکہ حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔