Saturday, May 23, 2026
ہوماسلام آباد300 اہلکار بنی گالہ بھیجنے کی خبروں پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی آگیا

300 اہلکار بنی گالہ بھیجنے کی خبروں پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی آگیا

اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں 300 اہلکار بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ پولیس کے 300اہلکار بنی گالہ بھیجے گئے ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بے بنیاد ہیں۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ معمول کی ڈیوٹی بھیجی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔