موبائل ایپ کے ذریعے گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کے افتتاح کے بعد گاڑیوں کا رش ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے اوقات کار میں توسیع سٹاف کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز و ٹیکسیشن بلال اعظم نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی فیزیکل انسپکشن کیلئے موبائل ایپ کے افتتاح کے بعد گاڑیوں کی انسپکشن میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں ،آفس اب پانچ بجے کی بجائے شام چھ بجے تک کھلا رہے گا جبکہ لوگوں کی سہولت کیلئے سٹاف کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔
موبائل ایپ کے افتتاح کے بعد گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن میں اضافہ ، ایکسائز آفس کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
