ہومپاکستانایف آئی اے سی سی مردان کی حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑ ی کارروائی ، دو ملزم گرفتار

ایف آئی اے سی سی مردان کی حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑ ی کارروائی ، دو ملزم گرفتار

ایف آئی اے سی سی مردان کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بڑ اایکشن ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے پی کے زون کی ہدایت پر ایف آئی اے سی سی مردان نے صوابی میں کامیاب چھاپہ مارا
صوابی میں خیام پلازہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے لیاقت علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد علی کی سربراہی میں ایس ایچ او محمد عارف ودیگر نے کارروائی کی جس کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث دو افراد یوسف خان ولد باغیچہ گل ،عبدالبصیر ولد عبدالوارث کوگرفتار کر لیا گیا
کارروائی کے دوران تین لاکھ پچاس ہزار روپے ،31ہزار سعودی ریال ، 21ہزار500یو اے ای درہم سمیت حوالہ ہنڈی کی رسیدیں وغیر ہ قبضے میں لے لی گئیں ۔ دونوں چھاپوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔