اسلام آباد(ارمان یوسف) ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق چئیرمین سی ڈی اے کی تبدیلی پر غور شروع کردیا گیا ہے
چئیرمین سی ڈی اے کی تبدیلی کی وجہ ہائیکورٹ میں دائر دو عہدوں پر فائض ہونے کی پیٹیشن بتائی جاری ہے
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ مومن آغا اور سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمود کے ناموں پر غور و خوص کیا جا رہا ہے تاہم اس ضمن میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کی واپسی پر کیا جاسکتا ہے
یاد رہے کہ چئیرمین سی ڈی اے اور ممبران کے حوالے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا تفصیلی فیصلہ بھی موجود ہے جس کے تحت چئیرمین سی ڈی اے و ممبران متعلقہ شعبوں کے ماہر ہونا ضروری ہیں
