کراچی-متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کا ٹیکس جبرا لینے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں سے جبرا ٹیکس وصول کرنا بھتہ خوری کے مترادف ہے، سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی سے سالانہ 300 ارب کماتی ہے، اس کا حساب دے، واٹربورڈ کے نام پر سندھ حکومت بھاری بل بھیجتی ہے وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے ٹیکس دینیکے باوجود شہریوں کوپانی میسر ہینہ سیوریج کا نظام۔
ایم سی ٹیکس جبرا وصول کرنا بھتہ خوری کے مترادف ہے،ایم کیو ایم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
