گلگت(آئی پی ایس)صوبائی وزیر اطلاعات منصوبہ بندی و ترقیات فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خودکشیوں کے روک تھام اور عوام میں شعور و آگاہی کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے۔
اپنے دفتر میں گلگت بلتستان میں خودکشی سے بچاؤ اور حکمت عملی کے حوالے سے آغاخان یونیورسٹی کراچی کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے نمائندہ وفد پر مشتمل دماغی صحت اور خودکشی سے بچاؤ کے سینئر ماہرین کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت،میڈیا اور غیر سرکاری ادارے خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنے کے لئے معاشرے میں ذہن سازی کے لئے کام کر رہے ہیں اور خود کشیوں کی روک تھام کیلئے حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اس موقع پر اے کے یو کے وفد نے مینٹل ہیلتھ سٹریٹیجی پر کام کرنے اور سائنٹفک طریقے سے خودکشی کے پہلوؤں پر تحقیقات کرنے پر اتفاق کیا اور خودکشیوں کی تدارک اور روک تھام کیلئے ایکشن پلان مرتب کیا جارہا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن،مومن جان، پریس کلب گلگت کے صدر خورشید احمد،سینئر صحافی راجہ سلطان شاہ مقپون، ایمان شاہ و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر میڈیا سے وابستہ دیگر افراد بھی شریک تھے۔
خودکشیوں کی تدارک اور روک تھام کیلئے ایکشن پلان مرتب کیا جارہا ہے،وزیر اطلاعات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
