ہومپاکستانملکی زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم ہوکر 9 ستمبر تک 14 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17.59کروڑ ڈالر کم ہو کر 8.62 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.98کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.69 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔