ہومپاکستانضلع گلگت کے پانچ پاور ہاؤس ہیں جن کا کام دسمبر تک مکمل ہو جائیگا،ایکسئین جنریشن کا بریفنگ

ضلع گلگت کے پانچ پاور ہاؤس ہیں جن کا کام دسمبر تک مکمل ہو جائیگا،ایکسئین جنریشن کا بریفنگ

گلگت(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)اُسامہ مجید چیمہ کو ایکسئین جنریشن گلگت اور ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور سول اپنے اپنے محکموں کے ADP-2022-23 کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایکسئین جنریشن گلگت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت کے پانچ پاور ہاؤس ہیں جن کا کام دسمبر تک مکمل ہو جائیگا۔

ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بٹوٹ نومل، ہمارن بگروٹ پاورہاوس کا کام 95%مکمل ہوا ہے اور باقی کام کو بھی جلداز جلد مکمل کئے جائیگاسائٹ کی منتقلی کے باعث التوا کا شکار ہوا تھا کارگاہ جت میں 6 میگاواٹ ہائیڈروپاور سٹیشن زیر تعمیر ہو رہا ہے جوکہ جلد از جلد مکمل کئے جائینگے۔ نلتر میں 18 میگاواٹ ہائیڈروپاور سٹیشن پچھلے سال منظوری دی گئی تھی اب تک تعمیراتی کام 80%مکمل ہو چکا ہے۔چمھو گڑھ میں 0.5 میگاواٹ کی پر اگریس رپورٹ بھی ڈپٹی کمشنر گلگت کو پیش کی۔اس کے ساتھ ساتھ نئی اے ڈی پی کی سیکم 0.5 سونیکوٹ گلگت فزیبلٹی کی گئی ہے اس کا کام بھی بہت جلد شروع کیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسئین جنریشن گلگت اور ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد پاور ہاؤس کے کام کو مکمل کرائیں ان منصوبوں کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی سردیوں کے موسم میں بجلی کی کمی ہوتی ہے ان منصوبوں کی بروقت مکمل ہونے سے لوڈشیڈنگ میں کمی آسکتی ہے وقتافوقتا ان منصوبوں کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔