Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گندم سے آٹے کی پیدا وار میں اضافے اور قیمتوں میں کمی کے لئے فلور ملوں میں پسائی کا تناسب 80اور 20کرنے کا اصولی فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گندم سے آٹے کی پیدا وار میں اضافے اور قیمتوں میں کمی کے لئے فلور ملوں میں پسائی کا تناسب 80اور 20کرنے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کسان (پھل اور سبزی)منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور گندم سے آٹے کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی و صوبائی وزرا، سیکرٹری صاحبان اور چیف سیکرٹری صاحبان سمیت سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میںگندم سے آٹے کی پیدا وار میں اضافے کے لئے فلور ملوں میں پسائی کا تناسب 80اور 20کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ سرکاری سطح پر گندم کی خریداری، ترسیل و سٹوریج کے ضمن میں انتظامی اخراجات میں کمی لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ کو اس حوالے سے ایک ہفتے میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں فروٹ اور سبزی منڈیوں کے قیام میں نجی شعبے کو شامل کرنے اورپنجاب میں منڈیوں کے قیام سے متعلقہ قوانین میں نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے منڈیوں کے قیام کے حوالے سے قوانین اور طریقہ کار کو آسان بنانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے۔ افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔