Saturday, November 9, 2024
ہومپاکستانسینیٹر شبلی فراز کی سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردید

سینیٹر شبلی فراز کی سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردید

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہی، سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو سننے اور ان پر پیش رفت کے لئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردیدکی اور کہا کہ ایسی بات مجھ سے منسوب کی گئی جو میں نے نہیں کہی۔ غلط طورپر جو بات مجھ سے منسوب کی گئی، اس کا اس کے سوائے اور کوئی مقصد دکھائی نہیں دیتا کہ غلط فہمیاں پیدا کرکے سیاسی مفاد حاصل کیاجائے۔ امید کرتا ہوں کہ میڈیا اس معاملے پر اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔