ہومپاکستانکیا پنجاب حکومت کا تختہ الٹنے جارہا ہے ؟بڑی جماعتوں کے بڑے دعوے

کیا پنجاب حکومت کا تختہ الٹنے جارہا ہے ؟بڑی جماعتوں کے بڑے دعوے

لاہور (سب نیوز) مائنس ون کے شور میں پی ڈی ایم نے پنجاب میں بھی جلد تبدیلی کا دعویٰ کردیا، پی ڈی ایم نمبرز گیم کو الٹ پلٹ کرنے میں مصروف ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم پنجاب کا اقتدار چھن جانے کے بعد پھر حصول اقتدار کے لئے متحرک ہو گئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے دعوے سامنے آنے لگے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا مسلم لیگ ن بھی جلد حتمی پلان سامنے لانے کی دعوے دار ہے

دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ایک بارپھر رعزم ہے کہ وہ نمبرز گیم میں محفوظ ہیں، سینئر وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے دعووں سے کوئی پریشانی نہیں۔

مشیراطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب عمر سرفراز نے کہا ہے کہ اب کوئی عمران خان کو نہیں چھوڑے گا، چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے پھر منڈی لگانا چاہتےہیں، جن کو ضمیر بیچنے تھے وہ بیچ چکے اب کوئی عمران خان کو نہیں چھوڑ کر جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔