ہومپاکستاناسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، سول ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا جائزہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل جاری رکھنے پر زور

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، سول ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا جائزہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل جاری رکھنے پر زور

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوارڈز کے لیے موصول ہونے والی نامزدگیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایوارڈز کے انتخابی عمل اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو تسلیم کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سول ایوارڈز کی تقسیم کا عمل شفاف، منصفانہ اور مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہونا چاہیے، تاکہ ان افراد کو اعزاز سے نوازا جا سکے جنہوں نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔اسحاق ڈار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات اور کردار کو بھی مناسب انداز میں تسلیم کیا جانا چاہیے اور اس حوالے سے مستحق پاکستانیوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، کابینہ سیکریٹری، اوورسیز پاکستانیز فانڈیشن (او پی ایف) اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔