ہومکھیلایشیاء کپ کا فائنل معرکہ:کتنے رنز بنیں گے ؟کون بازی مارے گا ؟اپنی رائے دیجیے

ایشیاء کپ کا فائنل معرکہ:کتنے رنز بنیں گے ؟کون بازی مارے گا ؟اپنی رائے دیجیے

ایشیا کپ 2022کے فائنل کا ٹاکرا آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجےشروع ہوگا۔

ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ہیں۔

بات کریں ایشیا کپ فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کی تو سری لنکا کی ٹیم 11ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے جا رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کو پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ایشیا کپ کے فاتحین کی بات کریں تو پاکستان ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ جبکہ سری لنکا کی ٹیم 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے لیکن سپر فور مرحلے کا میچ ہارنے کے باوجود پاکستان کا پلڑا اب بھی بھاری ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اب تک 22 میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے 9 میچز سری لنکا جبکہ 13 میچز پاکستان نے جیتے ہیں، ایشیا کپ کے دوران ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 بار آمنے سامنے آئیں جن میں سے 2 مرتبہ سری لنکا جبکہ ایک مرتبہ پاکستان نے جیت اپنے نام کی۔

اس کے علاوہ یو اے ای میں ہونے والے 6 میچز میں 2 بار سری لنکا جبکہ 4 مرتبہ شاہینز جیت اپنے نام کرچکے ہیں، آخری 5 میچوں میں سری لنکا کا پاکستان سے مقابلہ خاصا بھاری رہا کیوں ان 5 میچز میں سے 4 میں سری لنکا جبکہ پاکستانی ٹیم صرف ایک ہی میچ جیت پائی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 80 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم 35 مرتبہ جبکہ پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم 44 مرتبہ جیت اپنے نام کرپائی ہے، پہلی اننگز کا ایوریج اسکور 143 جبکہ دوسری اننگز کا اسکور 127 رہا۔

ایشیا کپ کی دو بہترین ٹیمیں آج ٹرافی کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی

آج کے ایشیا کپ کے فائنل میچ کے حوالے سے ہونے والی پیشگوئی کے مطابق ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کرے گی، ایشیا کپ کے تقریباً تمام میچز میں ٹاس جیتنے والی ٹیموں نے پہلے بولنگ کی ہے لہٰذا آج بھی امکان ہے کہ ٹاس جیتنے پر پاکستان یا سری لنکا کا فیصلہ بولنگ کرنے کا ہی ہوگا۔

اگر پاکستان ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ دیتا ہے تو امکان ہے سری لنکا کے کھلاڑی پہلی اننگز میں 160 سے 180 کے درمیان اسکور بنائیں جبکہ پاکستان اس صورت دوسری اننگز میں 150 سے 170 رنز بنا پائے گا۔

اسی طرح اگر سری لنکا کے ٹاس جیتنے کی صورت پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو پاکستان 170 سے 190 رنز بنا سکتا ہے اور اس صورت میں سری لنکا کے کھلاڑی 160 سے 180 کے درمیان رنز بنا سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔