گلگت( آئی پی ایس )فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ تانگیر ضلع دیامر اور امت ضلع غذرکا دورہ کیا۔
سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی. متاثرین سےگفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین تک اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم کا عمل انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیا جائے گا اورپاک فوج اپنے عزم اور قوت ارادی کے ساتھ راشن تقسیم کا یہ عمل آخری متاثرہ شخص کی آباد کاری تک جاری رکھے گی.
واضح رہے کہ پاک فوج نے ملک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ جس میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو کرنے اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فوج نے بذریعہ زمینی اور فضائی ریلیف آپریشن شروع کیا۔ پاک فوج اسی جذبہ سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
